
بیونس آئرس : ارجنٹیا کے وزیر اقتصادیات نے آئی ایم ایف کو خبردار کیا ہے اگر اس نے بھاری قرضوں کے عوض ملک کو عدم استحکام کی جانب دھکیلنے کی روش جاری رکھی تو وہ اپنی ساکھ کھو دے گا۔ آئی ایم ایف نے قرضوں کی واپسی کے لئے شیڈول کو ارجنٹینا کے لئے ناقابل برداشت بنا دیا ہے جس کی غربت کی شرح 40 فیصد اور مہنگائی کا تناسب 50فیصدہے۔ صدر البرٹو فرنانڈیز کی حکومت نے2018ء میں عالمی مالیاتی ادارے کی عوام دشمن شرائط سے تنگ آ کر13ارب ڈالر کا قرضہ قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ ارجنٹینا لاطینی امریکا کی تیسری بڑی اقتصادی قوت ہے۔ آئی ایم ایف نے57 ارب میں سے44ارب روپے قرضوں کی مد میں ادا کئے۔ارجنٹینا 2018ء سے اقتصادی بدحالی کا شکار ہے۔ 2022 اور2023ء میں ارجنٹینا کو 19اور 20ارب ڈالر کی دو اقساط آئی ایم ایف کو واپس ادا کرنا ہو گی۔


































