Fri Oct 09, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

امامِ انقلاب

بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینیؒ کی اکتیسیویں برسی کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے جو خطاب فرمایا ا±سے ”امام شناسی“ یعنی امام خمینیؒ کی شخصیت اور تحریک کو سمجھنے کی کلید قرار دیا جا سکتا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے امام خمینیؒ کو تبدیلی و انقلاب کا امام قرار دیکر آپ کی شخصیت کو آئینہ سے شفاف کر کے پیش کر دیا ہے۔ تبدیلی، انقلاب، تحول، چینج (Change) وہ الفاظ ہیں جنہیں آج کے سایسی قائدین کثرت سے استعمال کرتے ہیں۔ لیکن حقیقی تبدیلی کیا ہوتی ہے ا±سے امام خمینیؒ نے ایران، عالم اسلام بلکہ عالمی سطح پر انجام دیکر دکھا دیا ہے۔ ایک ایسا ایران جو آمریت، ڈکٹیٹرشپ اور شہنشاہیت کے گھٹا ٹوپ اندھیرے میں ٹامک ٹوئیاں مار رہا تھا، ا±سے امام خمینیؒ نے قرآن کی روشنی میں جمہوریت، آزادی، خودمختاری اور اسلام پسندی کی راہ پر گامزن کر دیا۔وہ عالم اسلام جو دین سیاست کو دریا کے دوکنارے سمجھ رہا تھا۔ ا±سے ایران کی اسلامی حکومت جیسے ایک عملی نمونے سے سمجھا دیا کہ دین اور سیاست جدا نہیں اور دین عین سیاست اور الہٰی سیاست عین دین ہے۔ خمینیؒ ِ بت شکن نے عالمِ انسانیت کو اس بات کا احساس دلا دیا کہ سامراج، استکبار، عالمی طاقتیں نہ صرف اندر سے کھوکھلی ہیں بلکہ شکست پذیر ہیں۔ امام خمینیؒ نے سپر طاقتوں کے خلاف جو آواز اٹھائی تھی، ا±سے عالمی پذیرائی حاصل ہوئی اور ایک سپر پاور تاریخ کے کوڑے دان میں پہنچ چکی ہے جبکہ مغرب کی سپر پاور تیزی سے زوال پذیر ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے آج کے خطاب میں اس نکتہ کی جانب بھی اشارہ کیا کہ انقلاب اور تبدیلی کا متضاد لفظ یا اصطلاح جمود، پسماندگی اور قدامت پسندی ہے۔لیکن آج بعض معاشروں میں تجدد، ماڈرن ازم اور جدت پسندی کے نام پر اسلامی اور روایتی معاشروں کو حقیقی انسانی اقدار سے دور کر دیا گیا ہے۔ ماڈرن اور پوسٹ ماڈرن جیسی اصطلاحوں کے دھوکے میں انسانیت کا استحصال کیا جا رہا ہے۔ جدت کے نام پر تہذیب و تمدن کو دفن کیا جا رہا ہے۔ انسانیت، ہیومن ازم کے نام پر اقدار کو انسان سے دور اور الگ کر دیا گیا ہے اور اس جدت پسندی کے نتیجے میں ایک انسان اپنے اہداف کے حصول کے لیے خودغرضی کے اس مقام پر پہنچ جاتا ہے کہ وہ دوسرے انسان کو اپنے مفاد کیلئے نابود بھی کر دیتا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے امام خمینیؒ کی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا ہے کہ امام خمینیؒ نے تبدیلی اور انقلاب کے ذریعے عقل و خرد کی صلاحیتوں کو بیدار کر کے نئی نسل کو ظلم کے خلاف قیام اور عدل و انصاف کے حصول کیلئے نئے افق سے روشناس کرا دیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular