
گلگت : مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کہا ہے کہ حالات مزید خراب ہونے سے پہلے بے گناہ اسیروں کو فوری رہا کیا جائے۔ ماہ محرم الحرام سے پہلے یہ مسئلہ حل ہونا چاہیے، بصورت دیگر ہم مجالس کا مقام تبدیل کر دیں گے۔ اگر کوئی مجرم ہے تو اس کے خلاف قانونی اور فوری کارروائی ہونی چاہیے۔ اسکردو یادگار شہداء پر اسیران کی فیملی کی جانب سے گلگت میں جاری دھرنے سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ ہوش کے ناخن لیں۔ بے گناہ افراد کو بے بنیاد الزامات کے تحت قید میں رکھنا کہاں کا قانون ہے؟ ہم حکومت اور انتظامیہ سے ایک دفعہ پھر کہتے ہیں کہ گلگت میں بے گناہ اسیروں کے خانوادوں کے جو بھی جائز مطالبات ہیں اُنہیں فی الفور قبول کیا جائے اور مظلومین کی آواز کو دبانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔


































