
Flag of USA and China on a cracked background. Concept of crisis between two nations, Washington and Beijing
بیجنگ : چین نے ٹیرف کے معاملے پر امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے واشنگٹن نے روش نہ بدلی تو آخری حد تک لڑیں گے۔ چینی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ چین کی غیر ملکی تجارت کو درپیش چیلنجز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے تاہم چین کی غیر ملکی تجارت کی صلاحیت میں کوئی کمی نہیں آئی، اپنی ذمہ داریاں ثابت قدمی سے نبھائیں گے، غیر یقینی صورتحال کے خلاف مؤثر اقدامات کریں گے۔ ترجمان چینی وزارت تجارت کا کہنا ہےکہ چین غیر ملکی تجارت خطرات، چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے، چین کا مؤقف واضح اور مستقل ہے کہ بات چیت کا دروازہ کھلا ہے، مگر بات چیت باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر ہونی چاہیے، بلیک میلنگ، دباؤ، دھمکیاں چین سے نمٹنے کا درست طریقہ نہیں ہے۔ چینی وزارت تجارت کے ترجمان کا کہنا ہے امریکا نے روش نہ بدلی تو آخر تک لڑیں گے، تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا، تحفظ پسندی یک طرفہ راستہ ہے۔


































