حلفیہ کہتا ہوں نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے، شیخ رشید

  Click to listen highlighted text! اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پوری قوم کے سامنے حلفیہ کہتا ہوں نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام جماعتوں کے لیے ایک ہی قانون ہونا چاہیے۔گواہی دینے کو تیار ہوں کہ نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ عمران خان کو الیکشن کمیشن کے ذریعے نااہل کریں۔الیکشن کمشنر مستعفی ہوں، وہ اب پارٹی بن گئے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ اپنے کیسز سے بچانے آئے تھے ان کےمقدمات پھر کھلیں گے۔یہ لوگ جیل جائیں گے ،عمران خان کو پھر موقع ملے گا ۔

اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پوری قوم کے سامنے حلفیہ کہتا ہوں نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام جماعتوں کے لیے ایک ہی قانون ہونا چاہیے۔گواہی دینے کو تیار ہوں کہ نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ عمران خان کو الیکشن کمیشن کے ذریعے نااہل کریں۔الیکشن کمشنر مستعفی ہوں، وہ اب پارٹی بن گئے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ اپنے کیسز سے بچانے آئے تھے ان کےمقدمات پھر کھلیں گے۔یہ لوگ جیل جائیں گے ،عمران خان کو پھر موقع ملے گا ۔