
لندن : انسانی امداد کی تنظیم آکسفیم نے المواصی کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کی تمام خلاف ورزیوں کے لیے جوابدہ بنایا جائے۔ آکسفیم کی مشرق وسطیٰ کے لیے ریجنل ڈائریکٹر سیلی ابی خلیل نےکہا ہے کہ ہم ایک بار پھر اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی زندگیوں اور بین الاقوامی قوانین کی بے توقیری کو دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کے اس گھناؤنے طریقے، خواتین اور بچوں سمیت بے گھر شہریوں کے خیموں پر بم گرانے کے ساتھ ساتھ اسرائیل کو مسلح کرنے والی ریاستوں کی گھناؤنی سازش کو ختم ہونا چاہیے۔ انہوں نےکہا کہ غزہ میں کہیں بھی کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے۔ اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے والے ممالک صورتحال کو سنگین بنارہے ہیں۔


































