Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

حزب اللہ کے حملوں نے اسرائیل کے بندرگاہی شہر حیفہ کو ویران کردیا

حیفہ : حزب اللہ کے حملوں نے اسرائیل کے بندرگاہی شہر کو ویران کردیا۔ راکٹ حملوں سے بڑے پیمانے پر انفرااسٹرکچر کو نقصان ہوا ہے جبکہ معیشت کا بھی بھٹہ بیٹھ گیا ہے۔ حیفہ کے میئر نے کہا ہے کہ یہی حال رہا تو پوری معیشت کا بھٹہ بیٹھ جائے گا۔ حزب اللہ کی حیفہ میں کارروائیاں بڑھانے سے علاقے کی صنعت، زراعت، تجارت اور سیاحت پر شدید اثر ڈالا ہے۔ حکومت کمپنیوں کو کام جاری رکھنے کے بدلے معاوضہ ادا کرنے پر مجبور ہیں۔ اکتوبر 2023 سے اگست 2024 تک کمپنیوں کو ایک ارب ڈالر سے زیادہ ادا کئے جاچکے ہیں۔
حیفہ کے میئر یونا یاہیو بھی چیخ پڑے ہیں انہوں نے کہا کہ سب کچھ ٹھپ ہو گیا ہے ۔سڑکیں خالی اور دکانیں بند ہیں۔ حیفا کی معیشت کو نقصان پہنچا تو اس کا اثر پورے اسرائیل پر پڑے گا۔ اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مشرقی الجلیل اور گولان کی پہاڑیوں میں 80 فیصد سے زیادہ چھوٹے کاروباری مالکان کو آمدنی میں کمی کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular