
بیروت : حزب اللہ نے صیہونی حکام اور فوج کے ہوش اڑادئے۔ اسرائیلی آئرن ڈوم اور فضائی دفاع کے نظام کو چکما دے کر فوجی اور حساس مقامات، اسٹریٹیجک حیفہ بندرگاہ کی غیر معمولی ریکارڈنگ کرلی اور اسے "ھدھد کیا لیکر آیا ہے” کہ عنوان سے نشر کردیا۔ حزب اللہ کا ڈرون 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ایک گھنٹہ اسرائیلی فضا پر رہا۔ وہ لبنانی سرحد سے پچاس کلو میٹر دور واقع حیفہ بندرگاہ تک پہنچا اور اسرائیل کے تمام اہم فوجی بیسز کی ویڈیو بناکر دنیا کے سامنے رکھ دی۔ حزب اللہ کی غیرمعمولی ویڈیو سے اسرائیل میں کھلبلی مچی ہوئی ہے اور اسرائیلی میڈیا نے اسے اسرائیل کی سیکیورٹی ناکامی قرار دیاہے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ حزب اللہ کی ویڈیوز اسرائیل کو ایک واضح پیغام دیتی ہیں، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اسرائیل کے اندر ہوائی، زمینی اور سمندری راستے سے دسترس رکھتی ہے اور مستقبل کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہے اور شدید ضرب لگانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ حزب اللہ کی طرف سے دکھائی جانے والی صلاحیتوں نے فوج اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان ایک وسیع خلیج پیدا کر دی ہے۔


































