
بیروت : حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر راکٹوں کی برسات کردی۔ جدید راکٹ اسرائیلی دفاعی نظام کو چکمہ دیکر حیفا پر جاگرے۔ کئی مقامات پر خوفناک دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ دس اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔ گولان پر حملے میں ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا۔ عدیسہ سمیت سات مقامات پر اسرائیلی فوج کے اجتماع پر حزب اللہ نے حملے کئے۔ جس میں بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔
اس سے پہلے لبنان کا دارالحکومت بیروت ایک بار پھر بم دھماکوں سے لرز اٹھا۔ صیہونی فوج کے بیروت اور مضافات میں شدید حملے۔ تابکار یورینیم اور فاسفورس بم بھی برسادیئے۔ لبنانی وزارت صحت کی تصدیق۔ اسرائیلی حملوں میں مزید گیارہ لبنانی شہید اور کئی زخمی ہوئے۔


































