Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

مسلم اکثریتی ملک تاجکستان میں حجاب پر پابندی

دوشنبے : مسلم اکثریتی ملک تاجکستان میں حجاب پر پابندی عائد کردی گئی۔ تاجکستان میں ایوان بالا نے حجاب پر پابندی کے قانون کی منظوری دیدی ہے۔ اس سے قبل 9 جون کو ایوان زیریں نے یہ بل منظور کرلیا تھا۔ بل میں حجاب کو اجنبی ثقافت کا حصہ قرار دیتے ہوئے اسکے پہننے فروخت۔ درآمد اور تشہیر پرپابندی لگادی ہے۔ قانون کےتحت خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ نئے قانون کے تحت حجاب یا دیگر ممنوع مذہبی لباس پہننے والے افراد کو تقریباً 700 ڈالر تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ صدر علی رحمانوف کے بل پر دستخط کرنے سے یہ قانون نافذ ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ مسلمانوں کے دو بڑے تہوار – عید الفطر اور عید الاضحی پر بچوں کے جشن منانے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular