Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

حزب اللہ کا صیہونی فوجی ٹھکانوں اور مراکز پر بڑا حملہ

حزب اللہ لبنان نے صیہونی فوجیوں کی پیش قدمی روکنے اور صیہونی فوجی ٹھکانوں، فوجی سائٹوں اور صیہونی فوجی مراکز کو جوابی حملوں کا نشانہ بنانے کے لئے 36 کامیاب کارروائیاں انجام دی ہیں۔ لبنان کی عوامی تحریک حزب اللہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ تحریک استقامت کے مجاہدین نے مارون الراس میں صیہونی فوجی مرکز پر 6 بار میزائل حملہ کیا۔ تحریک استقامت کے مجاہدین نے ایک بیان میں حالیہ دنوں کی جوابی فوجی کارروائیوں اور صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ گذشتہ 3 دنوں کے دوران 70 کارروائیاں انجام دی گئیں۔
مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت نے 23 ستمبر کو جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ حملوں کا سلسلہ شروع کیا جو بدستور جاری ہے۔ لبنان کی تحریک استقامت نے بھی اس صیہونی جارحیت کے جواب میں لبنانی عوام کے خلاف وحشیانہ جارحیت پر خاموشی اختیار نہیں کی اور صیہونی جارحیت کے آغاز سے ہی مقبوضہ شمالی فلسطین میں صیہونی فوجی ٹھکانوں اور فوجی مراکز کو نشانہ بنانا شروع کر دیا اور ہزاروں کی تعداد میں میزائل داغے۔

مزید پڑھیے

Most Popular