
تل ابیب : اسرائیلی شہر حیفا کے علاقے قیصریہ میں صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے رہائشی اپارٹمنٹ پر ڈرون حملہ کیا گیا۔حزب اللہ نے عمارت کو تین ڈرونز سے نشانہ بنایا۔ ایک خودکش ڈرون عمارت پر لگا۔ دفاعی نظام ڈرون روکنے میں مکمل ناکام رہا۔ جنگی سائرن بھی بروقت نہ بج سکے۔ سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد علاقے میں پہنچ گئی۔ میڈیا کی رسائی مکمل طور پر روک دی گئی۔ حملے میں ہونے والے نقصان کو چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اسرائیلی فوج نے حملے کی تصدیق کردی تاہم اس کے علاوہ کچھ نہیں بتایا۔


































