
پیرس : فرانسیسی اخبار لبریشن کی رپورٹ میں اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کا سرنگوں کا نظام حماس سے زیادہ جدید اور کارآمد ہے۔ حزب اللہ کی سرنگیں اسرائیل کے اندر تک ہیں اور حزب اللہ کو سرنگیں کھودنے کا تجربہ حاصل ہے۔ حزب اللہ چند گھنٹوں میں ہی کہیں بھی سرنگ کھود کر داخل ہوسکتی ہے۔ اسرائیلی اخبار اسرائیل ہیوم کی رپورٹ میں بھی ایسے خطرے کا ذکر ہے جس کے مطابق اسرائیل میں کئی مقامات پر حزب اللہ کی سرنگیں ہوسکتی ہیں۔ کسی بھی وقت جنگ میں حزب اللہ ان سرنگوں سے فائدہ اٹھا کر اسرائیل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتا ہے۔


































