
بیروت: حزب اللہ کا لبنان پر اسرائیلی حملوں کا بھر پور جواب، شمالی اسرائیل میں 100 راکٹ داغ دیئے۔ راکٹ تل ابیب میں شاپنگ سینٹر پر لگے، حملوں کے بعد شمالی اسرائیل میں کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی، حملوں میں ایک خاتون ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے، اسرائیلی فوج نے متعدد راکٹ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ حزب اللہ کے حملوں کے بعد اسرائیلی دارالحکومت میں سائرن بج اٹھے، دوسری طرف حزب اللہ نے وسطی اسرائیل پر میزائل سے حملہ کیا، حملے میں 5 اسرائیلی زخمی ہوگئے۔


































