
بیروت : حزب اللہ کی اسرائیل کے خلاف میزائل کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے۔ حزب اللہ نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں تل نوف ایئربیس پر میزائل برسادیے۔ حزب اللہ نے حملے کی ویڈیو بھی جاری کردی۔ حزب اللہ نے نباطیہ میں اسرائیلی فوجیوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔ جبکہ ضلع بنت جبیل میں مرعون الراس گاؤں کے مشرق میں اسرائیلی فوجیوں کے گروپ پر راکٹ داغے۔ کارروائی میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔


































