
بیروت : حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں قابض صیہونی فوج کے البغدادی مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔ حزب اللہ نے اس اہم فوجی مرکز کو دوسری بار نشانہ بنایا ہے۔ ادھر اسرائیلی ریڈیو سروس نے لبنان کی جانب سے بالائی الجلیل کے علاقے یفتاح کی طرف راکٹ داغے جانے کی تصدیق کی ہے جبکہ صیہونی فوج نے بھی جواب میں لبنانی سرزمین پر توپ خانے سے حملہ کیا ہے۔ حزب اللہ نے اسرائیل ڈرون صرف تین منٹ میں ہیک کرکے زمین پر اتار لیا۔


































