
اسلام آباد : بلوچستان کے ضلع خضدار میں پاک فوج کے لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے، ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 6 افراد شہید ہو گئے شہید ہونے والے فوجی افسران کی نماز جنازہ ملیر کینٹ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بھی شریک ہوئے نیول چیف محمد امجد خان نیازی ، کور کمانڈار 5 کور لیفٹنٹ جنرل محمد سعید ، آئی جی سندھ اور دیگر شریک ہوئے، شہداء میں سے صرف ایک شہید کی تدفین لاڑکانہ میں ہوگی۔ شہدا کی نماز جنازہ آبائی علاقوں میں بھی ہونگی جہاں آرمی چیف کی شرکت متوقع ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر کے حادثے میں کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران اور جوان شہید ہوئے ہیں۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا ہے کہ شہداء میں ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد، کمانڈر انجینئر 12 کور بریگیڈیئر محمد خالد، میجر سعید احمد، میجر محمد طلحہٰ منان اور کریو چیف نائیک مدثر فیاض شامل ہیں


































