
لاہور: پاکستان میں پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں پانچ روز کے دوران نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، 5 ستمبر کے مقابلے میں 10 ستمبر تک پٹرول کی قیمت 21.88 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 14.62 روپے فی لیٹر بڑھ گئی ہے۔
10 ستمبر 2026 سے پٹرول کی قیمت 367.75 روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 392.67 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اس سے ایک روز قبل 9 ستمبر کو پٹرول 364.35 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 385.95 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی، اور 8 ستمبر کو پٹرول کی قیمت 358.77 روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 381.77 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق 5 ستمبر سے 10 ستمبر کے درمیان پٹرول کی قیمت میں 21.88 روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 14.62 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا۔
اعداد و شمار کے مطابق ایک لیٹر پٹرول اصل قیمت سے 133 روپے 2 پیسے اورہائی اسپیڈ ڈیزل اصل قیت سے 122 روپے 55 پیسے فی لیٹر مہنگا ہے۔
ایک لیٹر پٹرول پر 131 روپے 60 پیسے کی لیوی، ٹیکس اور مارجنز کی وصولی کی جارہی ہے جب کہ فی لیٹر ڈیزل پر 122 روپے55 پیسے لیوی،ٹیکس اور مارجنز عائد ہیں۔
پٹرول کی فی لیٹر لاگت 234 روپے 73 پیسے بنتی ہے تاہم اس وقت پٹرول کی فی لیٹر قیمت 367 روپے 75 پیسے مقرر ہے۔


































