Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

صیہونی جنگی طیاروں کی شدید بمباری، ضاحیہ میں بڑے پیمانے پر تباہی

بیروت: لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق صیہونی دہشتگردوں کے جنگی طیاروں نے بیروت کے بئرالعبد، الجاموس، اللیلکی اور الغُبیری سمیت مختلف علاقوں پر شدید بمباری کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی جنگی طیاروں نے دس سے زائد مرتبہ بیروت کے جنوبی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔ لبنان کی قومی خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ اندھا دھند حملوں کے اس تازہ سلسلے کے دوران بیروت کے جنوبی علاقے ضاحیہ میں حارہ حریک نامی محلے میں ایک میڈیکل کمپلیکس پر بھی بمباری کی گئی ہے۔
تازہ ترین بمباری میں جنوبی ضاحیہ میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ صیہونی دہشتگردوں نے بمباری سے قبل مذکورہ علاقوں کے عوام کو بمباری کی دھمکی دی تھی۔
پیر کی صبح جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر صیہونی دہشتگردوں نے فضائی بمباری کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا تھا جو تاحال جاری ہے۔
لبنان کی وزارت صحت کے مطابق صیہونی دہشتگردوں کے حملوں میں شہید ہونے والے لبنانی شہریوں کی تعداد تین ہزار دو سو چالیس سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ چودہ ہزار سے زائد زخمی بھی ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular