
بیروت : حزب اللہ نے شومیرہ اور ایوی۔وم میں اسرائیلی فوجیوں کے اجتماع پر حملہ کیا ہے۔ ایوی وم میں دو عمارتوں کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جہاں قابض فوجی تعینات تھے۔ حملے میں فوجیوں کو جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔ شومیرا بستی میں فوجی چوکی کو نشانہ بنایا جبکہ ایون میناچم بستی میں بھی فوجی پوزیشن کو نشانہ بنایا، دونوں کارروائیوں میں مناسب ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا اور انہیں براہ راست نشانہ بنایا گیا۔ ادھر اسرائیلی حملے میں دو افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔


































