Fri Oct 16, 2026

احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ

روزانہ کی خبریں

رفح اور شمالی غزہ میں حماس کے بھرپور حملے، 10 صیہونی فوجی ہلاک

غزہ میں مزاحمت کاروں نے صیہونی فوج کے ہوش اڑادئے۔ دو حملوں میں دس فوجی ہلاک ہوگئے۔ حماس کے مزاحمت کاروں نے رفح میں صیہونی بکتر بند گاڑی کو سڑک پر نصب بم کے ذریعے تباہ کردیا۔ حملے میں آٹھ فوجی مارے گئے۔ جبکہ شمالی غزہ میں ایک اور حملے میں دو صیہونی فوجی ہلاک ہوگئے۔ فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق اسرائیلی فوج نے بھی کردی ہے۔ رفح میں فوجیوں کی ہلاکت پرصیہونی فوج نے شدید ترین حملے کئے ہیں۔ جنگی طیاروں، اپاچی ہیلی کاپٹروں اور کواڈ کاپٹروں کے علاوہ توپ خانے اور فوجی جنگی جہازوں سے رفح کے مغربی علاقے میں شدید گولہ باری کی گئی۔ حملے میں کئی مکانات تباہ ہوگئے اور کئی فلسطینی شہید و زخمی ہوگئے۔ حماس نے کہا ہے کہ اس کے مزاحمت کار مصر کے ساتھ سرحد کے قریب شہر کی گلیوں میں اسرائیلی فوجیوں سے لڑ رہے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران تیس فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular