
غزہ : غزہ میں امداد کی تقسیم کے اسرائیلی امریکی منصوبے کو دھچکا لگا ہے۔ امریکی سرپرستی میں قائم غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کے سربراہ جیک ووڈ منصوبے کو جانبدارانہ قرار دیتے ہوئے مستعفی ہوگئے۔ انہوں نےکہا وہ انسانیت۔ غیر جانبداری اور آزادی کے انسانی اصولوں کو ترک نہیں کریں گے۔ امداد کا یہ منصوبہ انسانی ہمدردی کے اصولوں کے مطابق اپنا مشن پورا نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ انسانیت، غیر جانبداری اورآزادی کے انسانی اصولوں پر سختی سے عمل پیرا ہیں جسے ترک نہیں کریں گے۔
اقوام متحدہ کے حکام نے پہلے ہی فاؤنڈیشن کے امداد کی تقسیم کےمنصوبےکومسترد کردیا تھا اور واضح کیا تھاکہ یہ منصوبہ صرف فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی اور مزید تشدد کو ہوا دے گا۔


































