Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

حماس نے مختصر مدت کی جنگ بندی کو یکسر مسترد کردیا

غزہ : حماس نے غزہ میں مختصر مدت کی جنگ بندی کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ حماس کے سینئر رہنما طاہرالنونو نے اے ایف پی کو بتایا کہ حماس ایک سال سے جاری جنگ کو عارضی طور پر روکنے کی کوئی تجویز قبول نہیں کرے گی۔ جنگ میں عارضی توقف کی تجویز کا مقصد دوبارہ جارحیت شروع کرنے کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس پہلے ہی واضح کرچکی ہے کہ جنگ بندی عارضی نہیں مستقل ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے ثالثوں سے توقع ہے کہ وہ حماس کو ایک ماہ سے بھی کم کی جنگ بندی کی تجویز دیں گے۔
ادھر اسرائیل کے غزہ میں وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جبالیہ۔ نصیرات پناہ گزین کیمپ بیت لاہیہ اور دیگر مقامات پر حملوں میں 45 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ ادھراسرائیلی فوج نے بیت لاہیا میں بھی زمینی دراندازی شروع کر دی ہے۔ جس سے مکینوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا گیا ہے اور مبینہ طور پر علاقے کو خالی کرنے کے بعد مکانات کو جلا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular