Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

حماس سربراہ یحیٰ سنوار اسرائیلی فوج سے لڑتے ہوئے شہید

FILE PHOTO: Hamas Gaza chief Yahya Sinwar gestures during an anti-Israel rally in Gaza City, May 24, 2021. REUTERS/Mohammed Salem/File Photo

غزہ : اسرائیلی فورسز کے حملے میں سربراہ حماس یحییٰ سنوار شہید ہوگئے ۔ یحییٰ سنوار نے جنگ کے محاذ پر اسرائیلی فوج سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ اسرائیلی حملے میں یحییٰ سنوار دو محافظوں سمیت شہید ہوئے۔ تاہم حماس نے یحییٰ سنوار کی شہادت کی تصدیق نہیں کی. یحییٰ سنوار کو طوفان الاقصیٰ آپریشن کا ماسٹر مائنڈ کہا جاتا ہے۔ انہیں اسماعیل ہنیہ کے بعد حماس کا سربراہ بنایا گیا تھا۔ یحییٰ سنوار امریکا اور اسرائیل کو انتہائی مطلوب تھے۔ حماس کے سربراہ یحییٰ السنور کی شہادت کا اعلان مسجد جنین سے کیاگیا۔
غزہ کی فضا پھر سوگوار ہوگئی۔ صیہونی فوج نے یحیٰ سنوار کی آخری لڑائی کی ڈرون سے بنائی گئی ویڈیو جاری کردی۔ اسرائیلی فوج نے ایک اینٹی ٹینک میزائل عمارت پر فائر کیا، لیکن پھر بھی السنوار شہید نہیں ہوئے۔ یحییٰ السنوار نے شدید زخمی ہونے کے باوجود خود کو ملبہ ظاہر کیا۔ اسرائیلی ڈرون آیا تو یحیٰ سنوار نے ملبے میں پڑی لکٹری اٹھا کر ڈرون کو گرانے کی کوشش کی۔ سنوار نے آخری وقت تک اپنا اسلحہ اور دعاوں کی کتاب سینے سے لگائے رکھی۔
یحییٰ سنوار ایک سخت اور پُرعزم جنگجو شخصیت کے مالک تھے جو اسرائیل کے خلاف فلسطینی تحریک میں نمایاں کردار ادا کرتےرہے۔ یحییٰ سنوار 1962 میں غزہ پٹی کے شہر خان یونس میں پیدا ہوئے۔ یحییٰ سنوار کو 1988 میں اسرائیل نے گرفتار کیا اور متعدد قتل کے الزامات میں انہیں عمر قید کی سزا سنائی۔ انہوں نے اسرائیل کی جیلوں میں تقریباً 22 سال گزارے انہیں 2011 میں ایک اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کے بدلے میں ہزار سے زائد فلسطینی قیدیوں کے ساتھ رہا کیا گیا۔ رہائی کے بعد یحییٰ سنوار نے تیزی سے حماس میں اپنی پوزیشن مضبوط کی۔
یحییٰ سنوار کی قیادت میں حماس نے ناصرف اپنی عسکری صلاحیتوں میں اضافہ کیا بلکہ فلسطینی عوام کے درمیان اپنی مقبولیت کو بھی برقرار رکھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular