
غزہ : حماس غزہ اور مغربی کنارے کی مقبول ترین جماعت بن گئی ہے۔فلسطین سینٹر فار ریسرچ اینڈ سروے کی رپورٹ کے مطابق چالیس فیصد فلسطینی حماس اور بیس فیصد فتح پارٹی کی حمایت کرتے ہیں۔سروے کے مطابق حماس سات اکتوبر کے حملوں کے بعد ناصرف غزہ میں مقبول ہوئی ہے بلکہ اس کی حمایت مغربی کنارے میں بھی بڑھ گئی ہے۔ فلسطینیوں کی اکثریت حماس کے اقدام کو درست سمجھتی ہے۔ 54 فیصد فلسطینیوں کی رائے ہے کہ مسئلہ فلسطین مسلح جدوجہد سے ہی حل ہوسکتا ہے.
مغربی کنارے میں فلسطیی صدر محمود عباس کی حمایت میں واضح کمی ہوئی ہے صرف سترہ فیصد فلسطینی ہی محمود عباس کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔


































