
بیروت : حماس کے مرکزی رہنما خالد مشعل نے کہاہےکہ حماس کے سات اکتوبر کے حملے نے اسرائیل کو ایک سال کے دوران واپس صفر کے مقام پر پہنچا دیا ہے۔ خالد مشعل نے کہا گزشتہ ایک سال میں اسرائیل واپس اسی مقام پر چلا گیا ہے جہاں سے اس نے سفر شروع کیا تھا غزہ میں ایک سال تک تمام تر فوجی صلاحیت کے استعمال کے باوجود حماس کو شکست دے سکا ہے نہ اپنے یرغمالیوں کو طاقت کی بنیاد پر رہا کر سکا ہے۔ اسرائیل پر یہ حملہ خود اسرائیل نے تاریخی اور اور تباہ کن قرار دیا، جسے روکنے کے لیے اس کی انٹیلی جنس سروسز اور فوج سمیت دفاعی نظام سب ناکام ثابت ہو گیا۔ اس وجہ سے اسرائیلی انٹیلی جن حکام نے استعفے بھی دیے ہیں۔


































