Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

دنیا بھر میں یہودیوں اور مسلمانوں کے خلاف تعصب میں اضافہ

واشنگٹن : امریکی حکومت کی سالانہ رپورٹ میں غزہ کی جنگ کے دوران دنیا بھر میں یہودیوں اور مسلمانوں دونوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تعصب کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور بین الاقوامی مذاہب کے خصوصی سفیر رشاد حسین نے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی عالمی صورتحال سے متعلق سال دو ہزار تئیس کی رپورٹ جاری کی، جس میں کہا گیا ہےکہ دنیا بھر میں لاکھوں لوگ اب بھی مذہبی آزادی کے احترام سے محروم ہیں۔ بلنکن نے کہا کہ سات اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے اور اس کے نتیجے میں شروع ہونے والے غزہ کے تنازعے کے بعد دنیا بھر میں صیہونی مخالفت اور اسلاموفوبیا دونوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں بھی نفرت پر مبنی جرائم اور مسلمانوں اور یہودیوں کو نشانہ بنانے والے واقعات پیش آئے ہیں۔ رشاد حسین نے چین کو 2023 میں بنیادی حقوق کی بار بار خلاف ورزی کرنے والوں میں سے ایک قرار دیا۔ انہوں نےکہا کہ چینی حکومت سنکیانگ میں ایغور نسل کے مسلمانوں اور دوسرے نسلی اور مذہبی اقلیتی گروپوں کے ارکان کے خلاف جبر کا ارتکاب کررہی ہے ۔

مزید پڑھیے

Most Popular