Fri Oct 16, 2026

احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ

روزانہ کی خبریں

عالمی بےحسی برقرار، غزہ میں ایک اور اسکول پر بمباری، 23 فلسطینی پناہ گزین شہید

غزہ : اسرائیلی جنگی طیاروں نے ایک اور اسکول میں قائم پناہ گزین کیمپ پر بم برسادئے۔ حملے میں 23 فلسطینی پناہ گزین شہید ہوگئے۔غزہ کے الشاطی کیمپ میں اقوام متحدہ کے زیرانتظام اسکول پر اس وقت بم گرائے گئے جب پناہ گزین سو رہے تھے۔ شہدا میں بیشتر خواتین اور بچے ہیں۔
غزہ سٹی میں ایک دکان اور خان یونس میں ایک گھر پر حملے میں نو افراد شہید ہوئے۔ جبالیہ کیمپ پر ڈرون حملے میں فلسطینی صحافی صالح الشریف شہید ہوگئے۔ صیہونی فوج نے صبح سویرے البریج کیمپ اور رفح میں بھی حملے کئے۔ جنگی طیاروں سے داغے گئے میزائلوں سے پندرہ فلسطینی شہید اور بائیس زخمی ہوگئے۔
ادھر شمالی غزہ میں جھڑپوں کے دوران ایک اور اسرائیلی فوجی مارا گیا۔
غزہ میں اب تک 43 ہزار 799 افراد شہید اور ایک لاکھ 3 ہزار 601 زخمی ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular