Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

گلگت: تکفیریوں کا آغا راحت کے قافلے پر حملہ، 2 نوجوان شہید، 4 زخمی، وزیر اعلیٰ کا نوٹس

گلگت : محرم الحرام شروع ہوتے ہی ملک بھر میں تکفیری عناصر تخریب کاری کیلئے سرگرم ہوگئے۔ تکفیری دہشت گردوں نے قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی کے قافلے پر فائرنگ کی جس سے 2 نوجوان شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔آغا راحت خومر چوک پر شبیہ علم حضرت عباس ؑ کی پرچم کشائی کے بعد واپس جارہے تھے ان کا قافلہ جیسے ہی آگے بڑھا گھات لگائے تکفیری دہشت گردوں نے چاروں طرف سے فائرنگ شروع کردی۔ گولیاں لگنے سے 6 جوان زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سید کرار حسین اور احمد علی جام شہادت نوش کرگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی اور کافی دیر تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بھاری نفری نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ مٹھی بھر چند عناصر شہر کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ حکومت ان شر پسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔ وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پرامن رہیں اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔ حکومت امن و امان کے قیام کے لیے حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ وزیراعلی نے کہا ہے کہ جو بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں لے گا اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں اور منافرت پھلانے سے اجتناب کریں۔ ایسی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف بھی سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مزید پڑھیے

Most Popular