
غزہ : صیہونی فوج نے ایک بار پھر غزہ کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنادیا۔ صیہونی جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے یونس کے القادسیہ چھاؤنی غزہ کے علاقے پٹی پر بم برسائے۔اور غزہ کے علاقے الغول میں توپوں کے گولے داغے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صیہونی جنگی طیاروں نے خان پر 5 مرتبہ بمباری کی۔ جس سے غزہ میں زور دار دھماکے سنے گئے۔ حماس کے عسکری ونگ نے اسرائیلی بمباری کو شدید اور متواتر قرار دیا۔ صیہونی حکومت نے الزام لگایا ہے کہ حماس کے راکٹ حملے کے جواب میں غزہ پر حملہ کیا۔


































