
جنیوا : اقوام متحدہ کے ادارے برائے امداد و بحالی انروا کے سربراہ فلپس لازارینی نے غزہ کو آفت زدہ تباہ حال علاقہ قرار دے دیا ہے۔ فلپس لازارینی نے کہا کہ غزہ میں بچے بھوک سے مررہے ہیں۔ غذائی بحران قحط کی شکل اختیار کرگیا ہے۔ شہر میں کچھ بھی سلامت نہیں ہے۔ نہ اسپتال ہیں۔ نہ اسکول اور نہ ہی سڑکیں محفوظ ہیں۔ کوئی ایک عمارت ایسی نہیں جس پر اسرائیلی حملوں کے نشانات نہ ہوں۔ اس وقت غزہ میں جو تباہی ہے وہ دنیا میں شاید ہی کہی ہوئی ہو۔ اگر عالمی برادری نے فوری جنگ بندی کیلئے کوششیں نہ کیں تو غزہ میں ایک بڑے انسانی المیے کو روکنا ناممکن ہوجائے گا۔


































