
واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ کے بعد وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی جلد ہی غزہ جنگ بندی معاہدہ ہونے کا دعویٰ کردیا۔ فاکس نیوز سے انٹرویو میں مارکو روبیو نے کہا کہ اسٹیو وٹ کوف نے غزہ جنگ بندی معاہدے کیلئے بہت کام کیا ہے اور وہ اس تک پہنچنے کے قریب ہے۔ ہم پُرامید ہیں کہ اب کسی بھی دن غزہ جنگ بندی معاہدہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ معاہدے کے تحت فوری طور پر آدھے یرغمالیوں کو رہا کر دیا جائے گا جبکہ معاہدے کی 60 روزہ مدت کے دوران باقی یرغمالیوں کی رہائی ممکن بنائی جائے گی۔ مارکو روبیو نے مزید کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کا ایک بہت آسان حل ہے کہ حماس تمام یرغمالیوں کو رہا کرکے ہتھیار ڈال دے تو جنگ ختم ہو جائے گی۔


































