Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

غزہ: سرنگ میں داخل ہونے والے 5 اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ: غزہ کی پٹی میں حماس کے مجاہدین نے حملہ کر کے سرنگ میں داخل ہونے والے 5 اسرائیلی فوجیوں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے گزشتہ 72 گھنٹے کے دوران اسرائیل کی 41 فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کے ساتھ اسرائیلی فوج کی سپلائی لائن اور ٹینکوں کو تباہ کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
القسام بریگیڈز کی جانب سے اسرائیلی فورسز پر حملوں کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حماس نے غزہ میں صیہونی فورسز پر حملوں کے دوران ٹینکوں کو نشانہ بنایا، ٹینکوں کو تباہ ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب یمن کے حوثی رہنما نے اسرائیل کی مدد کیلئے پہنچنے والے امریکی جنگی جہازوں پر حملے کرنے کی دھمکی دی ہے۔ حوثی رہنما نے مزید کہا کہ امریکا کو افغانستان اور ویتنام میں جو کچھ برداشت کرنا پڑا اب اس سے بھی زیادہ سخت حالات کا سامنا کرنا پڑے گا، امریکیوں کو مزید کشیدگی پیدا کرنے یا ہمارے خلاف جنگ چھیڑنے کی حماقت کی ترغیب دی گئی تو ہم بھی خاموش نہیں رہیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular