Fri Oct 09, 2026

آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی

روزانہ کی خبریں

غزہ، 3 سال پہلے تباہ گھروں کے ملبے سے 106 انسانی باقیات برآمد

غزہ : غزہ کے علاقے زیتون میں تین سال پہلے تباہ ہونیوالے گھروں کے ملبے سے ایک سو چھ انسانی باقیات برآمد کرلی گئیں۔ جس میں پچپن لاشیں درست حالت میں ہیں۔فلسطینی ذرائع کے مطابق امدادی ٹیموں نے مالکا، ارحیم، سلمی اور بلاوی خاندانوں کی تباہ شدہ رہائش گاہوں کے ملبے کو ہٹانے کا کام مکمل کرلیا۔ یہ عمارت نومبر 2023 میں اسرائیلی حملے میں تباہ ہوئی تھیں۔
سول ڈیفنس ٹیموں نے مالکا خاندان کے گھر کے ملبے سے پچپن فلسطینیوں کی لاشیں برآمد کی ہیں۔ مالکا خاندان کے افراد بے گھر ہونے کے بعد اس عمارت میں پناہ لیے ہوئے تھے، جہاں اسرائیلی حملہ کیا گیا۔ غزہ کی وزارت صحت، اقوام متحدہ کے اداروں اور امدادی تنظیموں کے اندازے کے مطابق دس ہزار سے چودہ ہزار افراد اب بھی ملبے تلے لاپتہ ہیں۔
سول ڈیفنس ٹیموں کو غزہ میں ملبے تلے دبے افراد کی باقیات نکالنے کے لیے شدید مشکلات اور محدود وسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے عالمی انسانی امدادی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ ملبے سے زیادہ سے زیادہ افراد کی باقیات نکالنے کے لیے ضروری بھاری مشینری اور دیگر آلات فراہم کیے جائیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular