Fri Oct 09, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

جامعہ کراچی میں طلباء الائنس کے تحت شہید آیت اللہ خامنہ ای کی غائبانہ نماز جنازہ اور پیس واک کا انعقاد

طلبا الائنس جامعہ کراچی کی جانب سے شہید رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ایؒ کے ساتھ تجدید عہد وفا اور رہبر شہید کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے جامعہ کراچی میں غائبانہ نماز جنازہ اور عظیم الشان پیس واک کا انعقاد کیا گیا۔ غائبانہ نماز جنازہ اور پیس واک میں طلبہ تنظیموں کے عہدیداران سمیت جامعہ کراچی کے طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ غائبانہ نماز جنازہ اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی کے ناظم حذیفہ صدیقی کی اقتداء میں پوائنٹ ٹرمنل پر ادا کی گئی، بعد ازاں پیس واک کا آغاز ہوا جو اختتامی پوائنٹ فارمیسی چوک پہنچ کر جلسے میں تبدیل ہوگئی۔ اس موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جامعہ کراچی کے صدر اظہر حسین، پیپلز اسٹوڈنس فیڈریشن کے صدر علی بخاری، آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سیکٹر انچارج افراز انصاری و دیگر طلبہ تنظیموں کے عہدیداران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ طلباء نے شہید رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ایؒ کو خراج عقیدت پیش کیا اور استعماری قوتوں کے خلاف مزاحمت کے عزم کا اعادہ کیا۔
طلباء الائنس جامعہ کراچی کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ ہمیشہ حق و حقیقت کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور شہید رہبر معظم سید علی خامنہ ایؒ کے ویژن کی روشنی میں امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہینگے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور نوجوان نسل ان کے مشن کو آگے بڑھائے گی۔ اختتام پر شرکاء نے فلسطین اور خطے کے مظلومین سے اظہار یکجہتی کیا، انکی فتح و کامیابی اور امن و انصاف کے قیام کیلئے دعائیں کیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular