
غزہ : صیہونی فوج کے خان یونس اور دیگر علاقوں پر حملے جاری ہیں۔ تازہ کارروائیوں میں اکیس فلسطینی شہید ہوگئے۔ صیہونی فوج مشرقی خان یونس میں قتل عام میں مصروف ہے۔ گولہ باری اور فصائی حملے میں مزید اٹھارہ فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوج علاقے میں ہر متحرک چیز کو نشانہ بنارہی ہے۔ شہر میں جاری آپریشن میں اب تک ڈھائی سو سے زائد فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ تازہ حملوں میں البریج میں دو اور نصیرات کیمپ میں ایک فلسطینی شہید ہوا۔ ادھر القسام بریگیڈ نے غزہ شہر میں اسرائیل کے دو مرکاوا ٹینکوں اور فوجیوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ جبکہ القدس بریگیڈ نے وسطی غزہ میں اسرائیلی فوجیوں پر حملے کا دعویٰ کیا ہے۔


































