کراچی میں 30سے زائد میتو ں کا غسل و کفن کیا جاچکاہے،محمد عباس
کراچی(نیوز ڈیسک)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویڑن کی جانب سے کرونا وائرس سے بچاو اور مقابلے کیلئے شہر بھر میں خدمت مہم جاری ہے، انتقال کر نے والے افراد کے مکمل غسل و کفن کا انتظام بلا معاوضہ کیا جا رہا ہے اب تک کراچی میں 30سے زائد میتو ں کا غسل و کفن کیا جاچکاہہے آئی ایس اوکراچی ڈویڑن کے محمد عباس کا کہنا تھا کہ علما و ڈاکٹرز کی نگرانی میں کراچی سمیت سندھ کے مختلف مقامات پر غسل ٹیم کی تربیت و تیاری کے حوالے سے خصوصی تربیتی نشست کا اہتمام بھی کیا محمد عباس نے عوام سے اپیل کی کہ کرونا وائرس سے متعلق حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔


































