Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

فرانس: بنیاد پرستی کا الزام، مسجد کو تالا لگا دیا گیا

فرانس میں حکام نے شمالی حصے میں واقع مسجد کے امام پر بنیاد پرستی کا الزام لگا کر مسجد کو تالا لگا دیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پیرس کے شمال میں 100 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع 50 ہزار لوگوں پر مشتمل قصبہ بوویس میں مسجد کو 6 ماہ کے لیے بند کرنے کا حکم دیا گیا۔ اس ضمن میں فرانسیسی حکام نے الزام لگایا کہ مسجد میں دیے جانے والے خطبات نفرت، تشدد اور جہاد کا دفاع پر مبنی تھے۔ مسجد میں 400 افراد پر مشتمل اجتماع کی گنجائش ہے اور مسجد پر پابندی سے متعلق فیصلہ وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرامینین کے 2 ہفتے قبل ایک بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ مسجد کو بند کرنے کا طریقہ کار شروع کیا ہے کیونکہ وہاں کا امام اپنے خطبات میں ’عیسائیوں، ہم جنس پرستوں اور یہودیوں کو نشانہ بناتے ہیں جو ناقابل قبول ہے‘۔
مقامی حکام قانونی طور پر کارروائی کرنے سے پہلے 10 دن کی معلومات اکٹھی کرنے کے پابند تھے لیکن غیرملکی خبررساں ادارے کو بتایا گیا کہ مسجد اب دو دن کے اندر بند کر دی جائے گی۔ مقامی روزنامہ کورئیر پیکارڈ نے اس ماہ رپورٹ کیا تھا کہ مسجد کے امام نے حال ہی میں اسلام قبول کیا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular