
لندن : برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کو دیا گیا سر کا خطاب واپس لینے کی مہم تیز ہوگئی۔ عراق جنگ کے معاملے پر جاری پٹیشن پر دس لاکھ سے زائد افراد نے دستخط کر دیے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملکہ برطانیہ نے ٹونی بلیئر کو اعلیٰ ترین اعزاز آڈر آف دا گارٹر سے تحفتاً نوازا تھا۔ اعزاز کیخلاف درخواست سابق فوجی نے دائر کی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹونی بلیئر نے برطانیہ کے آئین اور معاشرے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ سابق فوجی کی دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ بلیئر ناقابل شمار شہریوں اور اہلکاروں کی موت کے ذمہ دار ہیں، اعزاز کے حقدار نہیں۔


































