
تہران : ایرانی وزیر داخلہ احمد وحیدی نے شلمچہ بارڈر کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سال خسروی، شلمچہ، چذابہ، مہران، باشماق اور تمرچین سرحدیں زائرین اربعین کی خدمت کے لیے آمادہ ہیں۔ ان بارڈر پر اس سال زائرین کے لئے بعض ایسے اقدامات کئے گئے ہیں جن سے زائرین کو کافی سہولت ملے گی۔ ذمہ داران موکب کے سازوسامان کے ساتھ اس بارڈر سے بغیر کسی پریشانی کے گزریں گے۔ وحیدی نے کہا کہ پچھلے سال کی نسبت اس سال انتظامات میں کافی حد تک اضافہ ہوا ہے جس سے اس گرمی میں زائرین کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ واحدی نے کہا کہ اس سال اربعین کے دوران غیر ملکی زائرین کے لیے چذابہ بارڈر معین کیا گیا ہے اور اس سرحد پر زائرین کی نقل و حرکت کے لئے کافی انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عراقی قوم اور حکومت نے گزشتہ سالوں میں اربعین حسینی کو بہترین طریقے سے منعقد کیا ہے اور میزبانی کا پورا حق ادا کیا ہے۔


































