
ہوشاب: سیکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو مار گرایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ سے پنجگور کی طرف موٹر سائیکلوں پر دہشت گرد گروہ کی نقل و حرکت کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے علاقے کو گھیرے میں لیا تو دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی کے نتیجے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار ہدایت اللہ شہید جب کہ نائیک میر محمد زخمی ہوگیا۔


































