Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

پاکستان میں سیلابی صورتحال، ہلاکتوں کی تعداد 356 تک پہنچ گئی

اسلام آباد : پاکستان میں مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث اب تک مجموعی طور پر 356 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔400 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک بھر میں سب سے زیادہ اموات بلوچستان میں 106، سندھ میں 90، پنجاب میں 76، خیبر پختونخوا میں 69، گلگت بلتستان میں 8 جبکہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تعین کرنے کیلئے وفاقی وزرا پر مشتمل 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔وزیراعظم کی زیر صدارت حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متعلق اجلاس میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی رقم میں اضافہ کے احکمات جاری کرتے ہوئے حکام کو ہدایت کی کہ متاثرین اور زخمیوں کی امداد کو 50 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ تک کیا جائے۔علاوہ ازیں کچے پکے مکانات کی کیٹیگری ختم کر کے تمام متاثرہ مکانات کے لیے ایک جیسی امداد فراہم کرنے کا کہا ہے۔جزوی متاثرہ مکانات کی امداد 25 ہزارسے بڑھا کر ڈھائی لاکھ کی جائے جب کہ مکمل طور پر متاثرہ گھروں کے لیے امداد 50 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ کی جائےوزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اس قدرتی آفت سے نمٹنے کے لیے صوبائی حکومتوں کی بھرپور معاونت کرے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular