
تل ابیب : شمالی اسرائیل کے علاقے قیصریا میں وزیراعظم نیتن یاہو کے گھر پر فلیش بم پھینک دئے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے نیتن یاہو کے گھر پر دو بم پھینکے جو باغیچے میں گرے۔ حملے کے وقت نہ تو نیتن یاہو اور نہ ہی ان کا کنبہ وہاں موجود تھا، جس کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ صیہونی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہےکہ یہ واقعہ تمام سرخ لکیریں عبور کر گیا ہے۔ یہ ممکن نہیں ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم جنہیں ایران اور اس کے پراکسیوں سے خطرہ ہے۔ جو انہیں قتل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہیں گھر میں بھی ایسی دھمکیاں کا سامنا کرنا پڑے۔ اسرائیلی صدر اسحٰق ہرزوغ نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کی جانچ چل رہی ہے۔


































