Fri Oct 09, 2026

آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی

روزانہ کی خبریں

فلسطین کے اسرائیل و امریکا سے تعلقات ختم،حماس کا سخت انتباہ

فلسطینی صدر نے سینچری ڈیل کو مسترد کردیا، امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تمام تعلقات ختم کر دیے،تاریخ میں یروشلم کوبیچنے والا نہیں کہلانا چاہتا،محمود عباس
سینچری ڈیل کے نفاذ میں معاونت کرنے والوں کو فلسطینی قوم معاف نہیں کرے گی، حماس کسی بھی ایسے سمجھوتے کو تسلیم نہیں کرے گی،حماس کا اعلان
غزہ (نیوز ڈیسک) فلسطین نے اسرائیل و امریکا سے تعلقات ختم کردئے جبکہ اوسلو معاہدے سے بھی دستبردار ہوگیا، جبکہ حماس اور دوسری مزاحمتی تنظیموں نے امن منصوبے کو سازش قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا، تفصیلا ت کے مطابق فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ ہم نے ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ مشرق وسطیٰ کے امن منصوبے ‘ڈیل آف دی سینچری’ کو مسترد کرتے ہوئے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تمام تعلقات ختم کر دیے ہیں،اسرائیل کو آگاہ کر دیا ہے کہ ان کے اور امریکا کے ساتھ سیکیورٹی سمیت کسی بھی طرح کے تعلقات نہیں رکھے جائیں گے،فلسطینی صدر نے یہ بھی کہا کہ انھوں نے فون پر ٹرمپ کے ساتھ اس منصوبے پر بات کرنے سے انکار کر دیا تھا اور اس منصوبے کے مطالعہ کے لیے اس کی کاپی وصول کرنے سے بھی انکار کیا،فلسطینی صدر نے مزید کہاکہ میں تاریخ میں یہ بات ریکارڈ نہیں کراؤں گا کہ میں نے یروشلم کو بیچ دیا،ادھر فلسطین کے وزیر برائے سماجی امور حسین الشیخ کی سربراہی میں فلسطینی انتظامیہ کے ایک وفد نے اسرائیلی وزیر خزانہ موشے کہلون سے ملاقات کی اور محمود عباس کا عربی میں تحریر کردہ ایک مراسلہ ان کے حوالے کیا جس میں اوسلو معاہدے سے نکلنے سے آگاہ کردیا، اور کہا کہ فلسطین اوسلو کے معاہدے پر عملدرآمدکا پابند نہیں رہا، ادھر حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے عرب اور اسلامی ملکوں کے سربراہوں کے نام اپنے پیغام میں سینچری ڈیل کے نفاذ اور اسے تسلیم کرنے کے تعلق سے کسی بھی طرح کی شراکت داری سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنے والوں کو فلسطینی قوم معاف نہیں کرے گی،انہوں نے عرب اور اسلامی ملکوں کے سربراہوں سے کہا ہے کہ وہ پوری قوت کے ساتھ سینچری ڈیل کو مسترد کردیں اور صہیونی حکومت کی سازشوں اور غرب اردن میں صہیونی بستیوں کی تعمیر کے بارے میں امریکی حکومت کی کھلی حمایت کے خلاف متحدہ موقف اپنائیں،اس حوالے سے کسی بھی طرح کی لاپروائی بدنما داغ ہے جو کسی بھی طرح صاف نہیں ہوگا، حماس کسی بھی ایسے سمجھوتے کو تسلیم نہیں کرے گی جس سے فلسطینی عوام کے حقوق پامال ہوتے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular