
بیروت : صیہونی فوج نے لبنان پر حملوں کو توسیع دیدی ہے۔ چوبیس گھنٹوں میں ایک سو پینتالیس حملے کئے گئے۔ صیہونی جنگی طیاروں نے بیروت کے مضافات اور دیگر مقامات پر بموں کی برسات کردی۔ چوبیس گھنٹوں میں فضائی حملوں میں ساٹھ لبنانی شہید اور ایک سو تیس زخمی ہوگئے۔ سب سے زیادہ اموات بعلبک میں رہائشی عمارت پر حملے میں ہوئیں جس میں اکیس افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ الخرائبہ گاؤں پر بمباری سے تین بچوں سمیت چھ افراد شہید ہوئے۔
بیروت کے جنوبی مضافات میں ضاحیہ اور چیاہ میں بھی کارروائی کی گئی، جہاں سات لبنانی جان سے گئے۔ نباطیہ میں طبی مرکز پر ڈرون حملے میں عملے کے دو رکن شہید ہوگئے۔


































