Fri Oct 09, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

ایران پر 2 امریکی حملوں میں جنگی جرائم کے شواہد ملے ہیں، اقوام متحدہ

جنیوا: اقوام متحدہ کے تحقیقاتی مشن نے کہا ہے کہ ایران میں اسکول اور اسپورٹس کمپلیکس پر امریکی فضائی حملوں میں جنگی جرائم کے ارتکاب کے معقول شواہد ملے ہیں۔ اقوام متحدہ کے آزاد بین الاقوامی تحقیقاتی مشن نے ایران میں امریکی کارروائیوں کی تحقیقات کے نتائج جاری کردیئے۔ یہ رپورٹ جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پیش کی جائے گی۔
مشن کے مطابق 28 فروری کو مناب میں اسکول پر امریکی حملے میں ایک سو بیس بچوں سمیت ڈیڑھ سو سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔ تحقیقاتی مشن نے کہا کہ اسکول واضح طور پر ایک شہری عمارت تھی اور حملے سے پہلے اس کی حیثیت کی مناسب تصدیق نہیں کی گئی۔ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ اسے کبھی فوجی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا ہو۔ لامرد میں کھیلوں کے مرکز پر حملہ بھی جنگی جرم قرار دیا گیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular