جنرل باجوہ کا اسٹاک ایکسچینج حملہ میں شہید اہلکاروں اور گارڈز کو خراج عقیدت
کراچی (نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ کراچی کے موقع پرقانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی بہادر قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی ہر کوشش ناکام بنادیں گے ، آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹر اور رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو بریفنگ دی ، جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شہید اہلکاروں اور سیکیورٹی گارڈز کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ سیکیورٹی گارڈز نے اپنی جانیں قربان کر کے دہشت گردوں کو روکا، گارڈز کی بروقت کارروائی سے دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی


































