
تل ابیب : اسرائیلی خفیہ ایجنسی کی دستاویز میں کہا گیا ہےکہ غزہ میں اسرائیل کی فتح کی صورت میں بھی حماس زندہ رہے گی۔ اگر وہ حکمران ادارے کے طور پر جگہ نہ بناسکی تو بھی ایک گوریلا گروپ کے طور پر برقرار رہے گی۔ اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس نے اسرائیلی سیاست دانوں، فوجی حکام اور شن بیٹ کو دستاویز بھیجی تھی جس میں متنبہ کیا گیا تھا کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں حماس کو عسکری طور پر شکست دی تو بھی تحریک موجود اور موثر رہے گی۔ دستاویز میں مبینہ طور پر کہا گیا ہے کہ غزہ کے لوگوں میں حماس کے لیے حقیقی حمایت باقی ہے۔ چونکہ جنگ کے بعد غزہ کے لیے کوئی منصوبہ تیار کرنے کے لیے فی الحال کوئی عملی کوشش نہیں کی گئی، اس لیے دستاویز میں یہ بھی خبردار کیا گیا ہے کہ غزہ ایک شدید بحران کا علاقہ بن جائے گا۔


































