Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

تل ابیب میں بیٹھے دشمن اپنے چھپنے کی جگہ ڈھونڈ لیں، سربراہ انصار اللہ

صنعا: انصار اللہ یمن کے سربراہ سید الحوثی نے کہا ہے کہ دشمن اب اس جگہ میں بھی محفوظ نہیں ہے جسے وہ تل ابیب کہتا ہے اور یہ خطرہ جاری رہے گا جو ایک نئی صورت حال ہے۔ الحدیدہ پر حملہ کرکے صیہونی حکومت نے اپنے لوگوں کو یہ دکھانے کی کوشش کی ہے کہ اس نے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور یمن کو تکلیف دہ ضرب لگائی ہے۔ سید الحوثی نے زور دیا کہ دشمن ایسے اہداف کا انتخاب کرتا ہے جس سے یمن کی معیشت، اس ملک کی عزیز قوم اور ان کے ذریعہ معاش کو نقصان پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت نے الحدیدہ میں تیل اور بجلی کی کمپنی کے ٹینکوں کو براہ راست نشانہ بنایا اور امریکہ نے یمنی قوم کے خلاف اقتصادی اور فوجی جنگ شروع کر رکھی ہے اور ہماری قوم کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لئے اپنے تمام وسائل اور ایجنٹوں کو استعمال کر رہا ہے۔ انصار اللہ یمن کے رہنما نے واضح کیا کہ دشمن غزہ میں فلسطینی قوم پر پوری طرح سے تسلط قائم کرنا چاہتا تھا اور اسی خیال پر اپنی حکمت عملی کی بنیاد رکھی تھی لیکن سب سے پہلی چیز جس نے غاصب صیہونی حکومت کے اس خیال خام کو متاثر کیا وہ لبنان میں حمایتی محاذ تھا جس کا بہت اثر ہوا۔

مزید پڑھیے

Most Popular