Fri Oct 09, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے

لاہور: سرور کونین، محسن انسانیت، وجہ تخلیق کائنات نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی یوم ولادت باسعادت کا جشن، ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے، عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، ہر سو سبز جھنڈیوں، برقی قمقموں اور درود و سلام کی صداؤں نے سماں باندھ دیا ہے۔
یوم ولادت رسولﷺ کے موقع پر دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا، وفاقی دارالحکومت میں 31، جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی، اس موقع پر فوجی جوانوں کی جانب سے نعرہ تکبیر بھی بلند کیا گیا۔ مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی، فضا درود وسلام کی خوشبوں سے معطر ہوگئی۔
جشن میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں کی گلیاں، محلے، بازار اور شاہراہیں خوبصورت روشنیوں، برقی قمقموں اور سبز جھنڈیوں سے سجا دی گئی ہیں، جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے، کئی مقامات پر محرابیں اور آرائشی دروازے بھی نصب کئے گئے ہیں۔
دوسری جانب آج عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے ملک بھر میں خصوصی تقریبات، محافل اور ریلیوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular